سیاسی بحران :کیا فوج کو مداخلت کرنی چاہئے؟؟
سیاست کے منظر پر شعلے ہی شعلے ہیں ۔پی ٹی آئی اور اپوزیشن تصادم آج تو ہوتے ہوتے رہ گیا ،ناجانے کل کیا ہوگا ؟ آئندہ ہفتے حکومت اور اپوزیشن لاکھوں اپنے حمایتیوں کو اسلام آباد میں لائینگے ۔عدالتی جنگ کا بھی آغاز ۔منحرفین کے ارکان کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر ہوگا ۔اس میں تو کوئی شک نہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر آسانی سے ووٹنگ نہیں ہوگی ۔ اللہ کرے جمہوریت کی گاڑی پٹڑی پر ہی رہے ۔ دو دنوں میں جو ہوا ہے،وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،آئین اور قانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا جو قدم اٹھایا گیا اس پر پی ٹی آئی کا جو جواب سامنے آرہا ہے اس لگتا ہے معاملہ کہیں اور جارہا ہے،یہ غنڈہ گردی ہے،پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے پہلے کہا تھا کہ یہ تحریک عدم اعتماد لے آئیں ہم اس سے قانونی اور آئینی طریقے سے نمٹیں گے،مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک گروہ کچھ کہتا ہے دوسرا کوئی اور بات کرتا ہے،کس کی بات پر یقین کیا جائے۔قانون تو منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔اس میں کچھ بھی ہوسکتا ،پیسے کا عمل دخل ہوسکتا ہے،اس میں اگلے الیکشن میں ٹکٹ بھی دی جاسکتی ہ...